لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیاچوکی انچارج پنجاب سوسائٹی ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ2 منشیات فروش آصف اور جاوید کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم آصف اور جاوید سے ڈھائی کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزمان کا تعلیمی اداروں کالجز، ہوسٹلز، یونیورسٹیز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ نے انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا