مشکوک جانتے ہوئے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا پی او نکلا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم ٹاون پولیس کو اقدام قتل،پولیس پر پتھراواور مزاحمت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے کلمہ چوک سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا پی او نکلاملزم کیخلاف تھانہ مسلم ٹاون میں اقدام قتل، پولیس پر پتھراو? اور مزاحمت کا مقدمہ 1737/24 درج ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھاملزم غلام مرتضی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاون کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں۔