اقبال ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے موٹر سائیکل چور گرفتارکرلیا

گلی محلوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے مشکوک شخص کو راؤنڈ اپ کر لیا
 لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس کے تحت اقبال ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزم نے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تعاقب کے بعد شاہ نور چوک سے گرفتار کر لیا گیا۔موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ چوری شدہ ہے۔ ملزم نے ایک روز قبل الیاس چوک سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزم زین ریکارڈ یافتہ ہے اور برآمدگی سمیت مزید کارروائی کے لیے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔