مرغوں کی لڑائی پرجوا،3ملزم گرفتار

بورے والا ( خصوصی رپورٹ)تھانہ گگوپولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جاری جواء  پر چھاپہ مار کر جواریے گرفتا رکر لئے۔ جواء   پر لگی رقم ، موبائل فون گگو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیے۔ تفصیل کے مطابق گگو پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء   کی محفل پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو گرفتار کر لیا پولیس نے 235ای بی میں واقع گراو نڈ میں جاری جواء پر چھاپہ مارا تو تین ملزمان محمد اعجاز ، عبد المجید اور معین کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک درجن سے زائد افراد پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے جواء   پر لگی رقم اور موبائل فون سمیت دیگر سامان تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید کا رروائی جا ری ہے۔