مرغوں کی لڑائی پر جوا، 16جواری پولیس نے پکڑ لئے

 بھیکے وال پنڈ کچی آبادی میں کارروائی ، موبائل فونز ، نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے جوا کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران خان آفریدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر بھیکے وال پنڈ کچی آبادی میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان مرغوں کی لڑائی کروا کر ان پر جوا کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خاں کے مطابق گرفتار ملزمان میں سہیل، اکبر، علی رضا، حیدر، سجاد، منشاء ، شجر، شارق اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لڑائی کے لیے استعمال ہونے والے مرغے، موبائل فونز اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کر لی۔