اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج نادر آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کرکے خوف وہراس پھیلانے والے 3ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی انچارج نادر آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کرکے خوف وہراس پھیلانے والے 3ملزمان محمد ریاض بشیر اور تنویر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 3کلاشنکوف رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نا جائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔