اسلحہ کی نمائش، ریش ڈرائیونگ اورغل غپاڑہ ،3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار اسلحہ کی نمائش، ریش ڈرائیونگ اورغل غپاڑہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے لیاقت چوک کے قریب مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد شوکت ہوٹل کے قریب راؤنڈ اپ کر لیاملزم کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں میگزینز اورکار برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں حیدر، ہادی، حسنین شامل ہیں مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں میں تیزی لائیں۔