مرغوں کی لڑائی پر دائو کھیلنے والا ملزم رقم سمیت گرفتار

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ میں مرغوں کی غیرقانونی لڑائی کروانے اور اس پر دائو کھیلنے کے جرم میں مرغ مالک کو گرفتار کرکے مرغوں سمیت حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے دائو پر لگی بھاری رقم بھی بر آمد کرلی۔ تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر علاقہ کٹا فارم کے عقب میں چھاپہ مارا تو پنڈال سجا کر مرغو ں کی لڑائی کروائی اور اس پر جوا کھیلا جارہا تھا۔ پولیس نے ماجد علی جوئیہ سکنہ چک ڈھولن کو پکڑ کر بھاری رقم بر آمد کرلی۔ دیگر ملزم غفران عبدل،اویس کاکا ،راشد ناظم ،بابا افضل ،سونی ،ذیشان اپنے مرغوں سمیت فرار ہوگئے۔