گگومنڈی(نامہ نگار)پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرجوا کے دوران 15 ملزم گرفتارکرلئے۔گزشتہ روزتھانہ گگومنڈی پولیس کواطلاع ملی کہ چک نمبر361۔ای بی میں مرغوں کی لڑائی پرلاکھوں روپے کاجوا کھیلاجارہاہے جس پرپولیس نے چھاپہ مارکردائوپرلگی لاکھوں روپے کی رقم،15 جواری اور50موٹرسائیکل بر آمدکرلئے۔ ذرائع کے مطابق جوا کرانے کے لئے شاہ جنیدچیک پوسٹ کے اہلکاروں نے جواریوں سے ہزاروں روپے رشوت لے رکھی تھی ۔