لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ڈیلر کو گرفتار کرکیکروڑوں روپے کی 12 کلو چرس3 کلو افیون برآمد کر لی گئی پولیس کے مطابق منشیات فروش کو نصیر آباد نواز شریف کالونی سے گرفتار کیا گیادوران سرچ آپریشن شخص کو مشکوک جان کر چیک کیا گیامنشیات فروش نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی ملزم ضلع قصور کا رہائشی ہے اور آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھاملزم امجد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے۔