گلبرگ : 4 شراب ڈیلر گرفتار ، 351 لیٹر شراب برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 شراب ڈیلر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 351 لیٹر شراب برآمد کر لیں پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 شراب ڈیلر عباس داود قاسم اور نعمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 351 لیٹر شراب برآمد کر لیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 351 لیٹر شراب برآمد کرکے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،