لاکھوں کے ڈاکے ، لاہورئیے خوفزدہ

 معید ،کریم ،سجاد،ماجد،رضوان،شمشادسے نقدی،موبائلز لوٹ لئیڈیفنس ،فیصل ٹائون سے گاڑیاں چوری 
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ کاہنہ میں معید سے 1لاکھ 90ہزار و موبائل ،غازی آباد میں کریم سے 1 لاکھ 70 ہزار و موبائل ،ٹبی سٹی میں سجاد سے 1 لاکھ 65 ہزار و موبائل ،فیکٹری ایریا میں ماجد سے1 لاکھ 50 ہزار وموبائل ، سمن آباد میں رضوان سے 1لاکھ 40 ہزار وموبائل،جنوبی چھائونی میں شمشاد سے 1 لاکھ 30 ہزار، موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس ،فیصل ٹائون سے گاڑیاں،مانگامنڈی، وحدت کالونی اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔