پستول، رائفل، گولیاں برآمد، فورس جیسا یونیفارم پہنے ملزم تھانے بند
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی، شہر بھر میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان موبائلز کے مطابق ناکہ محمود بوٹی سیاہ شیشوں والی گاڑی پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناکہ پر چیکنگ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، رائفل، میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان نے فورس کے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا۔ ملزمان افضل، شکور اور ظفر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اسلحہ کی نمائش و ترسیل کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔