سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ، 3ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیاملزمان کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ملزمان میں عمر عباس، وارث اور عمر حنیف شامل ہیں ملزمان سے 3 پستول میگزینز و گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہیعوام الناس غیر قانونی اقدام بارے بچوں کی کونسلنگ کریں،