لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ،ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ کی نمائش,ہوائی فائرنگ کرنے والے3 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے برکی و شادباغ کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سرعام ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان فرحان اورشاکر فاروق کے قبضہ سے پستول،رائفل برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ برکی،شادباغ کے حوالے کردیا۔