تلخ کلامی پر فائرنگ ،3افراد لہولہان ، 5ملزم گرفتار

 عارف، آکاش، عدنان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ، حالت خطرے سے باہر
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیافائرنگ کے بعد فرار ہونے والے 5ملزموں ریحاب، اکبر، شبیر، خالد، جنید گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔متاثرہ شہری اظہر جاوید کی مدعیت میں نامزد ملزم ریحاب، اکبر، شبیر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے عارف، آکاش، عدنان طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔