تلخ کلامی پر فائرنگ،دوست زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقہ میں دوستوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک دوست زخمی ہوگیا ایس پی سول لائنزنے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیامغلپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو موقعہ سے گرفتار کر لیا ایس ایچ او مغلپورہ نسیم خان کے مطابق تینوں دوست حسن، حماد،حسیب اور سفیان درزی کی دوکان پر بیھٹے تھیمعمولی تلخ کلامی پر مرکزی ملزم حسن نے سفیان کے ہی پسٹل سے سفیان کو فائر مارا زخمی سفیان کو سریس حالت میں ابتدائی طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حماد،حسیب اور حسن کو موقعہ سے پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے مرکزی ملزم حسن اور اس کے ساتھیوں کے فوری گرفتاری پر ایس پی سول چوہدری اثر علی نے فوری کارروائی کرنے پر مغلپورہ پولیس کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے