لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو مانگا منڈی پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مجاہد حسین پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر شاہ رخ خان نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم شاہزیب نے تلخ کلامی کے بعد مجاہد حسین پر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مانگا منڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہزیب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی صدر شاہ رخ خان نے کامیاب کارروائی پر مانگا منڈی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔