لاہور میں بارش کے باعث کرکٹ ٹورنامنٹس کے میچز ملتوی

لاہور میں بارش کے باعث کرکٹ ٹورنامنٹس کے میچز ملتوی

شہر لاہور میں صبح سے جاری بارش نے کرکٹ کی مختلف سرگرمیوں کو متاثر کر دیا ہے۔

 نیو اتفاق ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ملتوی کر دیا گیا، جس میں لدھیانہ جم خانہ اور یونیورسل کلب کا مقابلہ طے تھا۔ بارش کے باعث جے ایم ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی ملتوی ہو گیا۔اسی طرح صدیق میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ، توصیف ٹرافی اور یاسین اختر میموریل ٹورنامنٹ کے میچز بھی بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔تمام ملتوی ہونے والے میچز کا نیا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔