پاکستان سپر لیگ (PSL) انتظامیہ نے پی ایس ایل 11 کے لیے ممکنہ شیڈول فرنچائزز کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
لیگ میں کل 44 میچز ہوں گے، جن میں لاہور سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا، جہاں 14 میچز کھیلے جائیں گے۔
دوسرے شہروں میں میچز کی تقسیم کچھ یوں ہے:
راولپنڈی: 10 میچز
فیصل آباد: 7 میچز (پہلی مرتبہ PSL میچز یہاں)
ملتان: 4 میچز
کراچی: 6 میچز
پشاور: 2 میچز (پہلی مرتبہ PSL میچز یہاں)
افتتاحی میچ 26 مارچ کو حیدرآباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، جبکہ 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور کراچی کنگز لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ لیگ میں سات ڈبل ہیڈرز بھی ہوں گے۔
پلے آف کی تفصیلات:
پہلا کوالیفائیر: 2 مئی، راولپنڈی
پہلا ایلیمینیٹر: 3 مئی
دوسرا ایلیمینیٹر: 5 مئی، لاہور
فائنل کے حوالے سے فیصلہ ابھی زیر غور ہے، جسے چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کریں گے۔ فائنل امریکا یا انگلینڈ میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے، لیکن اگر پاکستان میں کرایا گیا تو لاہور میں ہونے کی امکان ہے۔باضابطہ شیڈول کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔