آئی ایس پی آر: ڈی جی کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

آئی ایس پی آر: ڈی جی کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ پریس کانفرنس آج سہ پہر 2 بج کر 30 منٹ پر ہو گی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر مختلف داخلی سلامتی کے امور اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر دیگر اہم امور پر بھی بات کی جائے گی۔پریس کانفرنس کی تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی داخلی سلامتی کے حوالے سے اہم مسائل پر گفتگو کی جائے گی اور فوج کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔