جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان آج پریس کانفرنس کریں گے

جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان آج پریس کانفرنس کریں گے

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان آج ساڑھے 3 بجے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

 اس پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے حملے کے بعد کی صورتحال، سکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن اور تحقیقات سے متعلق اہم تفصیلات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 12 مارچ کو بولان کے علاقے میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کئی مسافر یرغمال بن گئے تھے۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے، اور فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اس پریس کانفرنس کے ذریعے حملے کے تفصیلات، سکیورٹی اقدامات اور اس واقعے کے بعد کی پیشرفت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس پریس کانفرنس سے عوام کو اس واقعے کی تحقیقات، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔