سپریم کورٹ نے دہرے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے دہرے قتل کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 6 ماہ کی بیٹی اور سسر کے قتل کے ملزم اسکندر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے دہرے قتل کے ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے ملزم اسکندر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ملزم کی والدہ ارم ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیا۔ملزم اسکندر پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 6 ماہ کی بیٹی اور سسر کو قتل کیا۔ ملزم کی ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے اب عبوری ضمانت منظور کی ہے۔