انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی ڈی چوک احتجاج سے متعلق پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض زرتاج گل کی ضمانت 9 جنوری تک منظور کی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اگر زرتاج گل کسی اور مقدمے میں بھی نامزد ہیں تو ان کو آج ہی فائل کردیں۔زرتاج گل کے خلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ، کوہسار، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔