باکسنگ ڈے ٹیسٹ: کامران غلام اور کگیسو ربادا کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: کامران غلام اور کگیسو ربادا کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

سینچورین میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم محض 211 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔میچ کے دوران ایک دلچسپ اور کشیدہ لمحہ اس وقت آیا جب کامران غلام اور جنوبی افریقی فاسٹ بالر کگیسو ربادا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائیڈ اسکرین کے سامنے سے دو افراد گزرنے والے تھے، جس پر کامران غلام نے ربادا کو رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر ربادا غصے میں آگئے اور دونوں کے درمیان تیز جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔اس کے بعد جنوبی افریقی وکٹ کیپر کائل ویرین اور کامران غلام کے درمیان بھی بحث چھڑ گئی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو شدید جملے سنائے۔

اس تلخ بحث کے دوران، کامران غلام وکٹ گنوا بیٹھے اور پویلین واپس لوٹ گئے۔کرکٹ کی دنیا میں ایسا برتاؤ مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے، خاص طور پر آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے کرکٹرز حریف ٹیموں پر ذہنی دباؤ ڈالنے کے لئے ایسی تلخ کلامی کرتے ہیں تاکہ وکٹ حاصل کی جا سکے۔