ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس: مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کا حکم

ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مونس الہٰی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت کے تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ عمرہ پر ہونے کی وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکے، اور پرویز الہٰی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے، اور مزید سماعت 20 جنوری کو ہو گی۔