لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کر لیا ہے۔
اس مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اور دیگر افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل نے درخواست کی کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ ابتدائی سماعتوں میں پیش ہونے کے بعد استثنیٰ کی درخواست منظور کی جا سکتی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے اور ملزمان پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ ایف آئی اے نے خواتین کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا ہے، جس پر اعتراض کیا گیا ہے۔اس مقدمے کی اگلی سماعت 6 جنوری 2024 کو ہوگی۔