چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے کیس کی سماعت کی، تاہم چودھری پرویز الہٰی آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا گیا۔وکلاء نے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔