لاہور (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ کا 118واںیوم تاسیس 30دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میںمسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ ق، اور مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ انگریز تسلط کے خاتمے کے بعد آل انڈیا!نیشنل کانگریس قائم کی گئی جس کا مقصد مسلمانان ہند کو غلام بنانا تھا مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے 1906ء میں ڈھاکہ کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی۔آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام30دسمبر1906ء وجود میں آیاجس کے ابتدائی قائدین میںنواب وقار الملک،نواب محسن الملک،نواب سلیم اللہ خان،مولانا محمد علی جوہر،مولانا ظفر علی خان اور دیگر شامل تھے