پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا 57واں یوم تاسیس 30نومبر کو منایا جائے گا

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک کے چاروں صوبوں،ریاست جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے سے منفرد انداز میں 30 نومبر کو ضلعی سطح پر منانے کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کے ہر ضلع میں یوم تاسیس کے پروقار اجتماعات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی یوم تاسیس کے اجتماعات سے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کریںگے جو چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔