بغداد (آئی این پی )عراقی فوج کے 104ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں عراقی فوج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔عراقی فوج کے 104ویں یوم تاسیس کی تقریب میں عراقی سفیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عراق کے سفیر نے پاکستان اور عراق کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔