57ویں یوم تاسیس پر ملک بھر میں ایک پیغام جانا چاہیے:نوید چودھری

پارٹی ڈیزائن کے مطابق یوم تاسیس کے بینرز اور فلیکسز بنوا کر اپنے حلقوں میں لگائیں،اجلاس سے خطاب
لاہور(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی لاھور ڈویژن کی موبلائزیشن کمیٹی کے کنوینئر نوید چودھری نے کہا ہے کہ لاہور کی چاروں ڈسٹرکٹس کے صدور لاہور ڈویژن کی رابطہ کمیٹی کے ممبرز ہونگے۔جو اپنی اپنی ڈسٹرکٹ کے اندر جیالوں کو سرگرم کرینگے۔وی سینٹرل پنجاب سیکرٹیریٹ میں ڈسٹرکٹ ون، ٹو اور تھری فور کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع پر میاں ایوب، حاجی عزیز الرحمن چن، امجد جٹ، عمر مصباح،منظر عباس کھوکھر، رانا دلشاد,انجم بٹ،بشارت صدیقی،طارق جٹ،راو شجاعت،ڈاکٹر رفیق،مرزا ادریس،عمر مصباح،آصف ناگرہ،ضیاء ناگرہ ،زاہد ذوالفقار،اشرف خان،منیر ڈگرا،میر شکیل چنی،عامر نصیر بٹ،عارف خان،جاوید الیاس عرف ججی بٹ،شاہد عباس،نصیر احمد،راجہ شبیر،انجم بٹ،فرخ مرغوب،ڈاکٹر رفیق سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔نوید چودھری نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں قومی اسمبلی کا ٹکٹ ہولڈر اپنی صوبائی تنظیم سے ملکر 25 نومبر سے قبل رابطہ کمیٹیاں بنائیں اور پارٹی ڈیزائن کے مطابق یوم تاسیس کے بینرز اور فلیکسز بنوا کر اپنے حلقوں میں لگائیں۔نوید چودھری نے کیا کہ57ویں یوم تاسیس پر ملک بھر میں ایک پیغام جانا چاہیے کہ پیپلز پارٹی زندہ ہے۔صوبائی دارلحکومت میں یوم تاسیس پر پوری تنظیمی طاقت سے شرکت کرینگے۔