سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

مظفر آباد (آئی این پی )آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔  حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجرہ اسلم  اور  ملک علی شامل ہیں