گاڑی دریائے گلگت میں جاگری، 7 افراد لاپتہ

حادثے کے بعد 2 نوجوان تیرکر باہر آگئے،گاڑی میں ڈرائیورسمیت 9 افراد سوار تھے
گلگت (آئی این پی )گاڑی دریائے گلگت میں جا گری جس کے نتیجے میں 7افراد  لاپتہ ہوگئے  جنکی تلاش جاری ہے ۔حادثہ شکیوٹ سے گلگت آتے ہوئے ہرپون کے مقام پر پیش آیا،حادثے کے بعددو نوجوان تیر کر دریا سے باہر آگئے جبکہ سات افراد لاپتہ ہیں،گاڑی میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے ۔ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں،دریاگلگت کا بہائو تیز ہونے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہے۔