کاغان:سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

حادثے میں 5سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ،ابتدائی طبی امداد دی گئی، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام
سوات(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری جس  کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 5سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔ ورثا کے پہنچنے تک بچے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔