دریائے نیلم میں کمسن بچی گر کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی

5   سالہ بچی جنت فاطمہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری تھی: ریسکیو اہلکار
نیلم :(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے علاقے نیلم کے دریا میں کم سن بچی دریائے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ  منڈکرو کے مقام پر پیش آیا جہاں  5 سالہ بچی جنت فاطمہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری اور ڈوب گئی۔دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کی لاش دریائے نیلم سے نکال لی، جسے بعد ازاں والدین کے حوالے کردیا گیا۔