کاغان:سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ، 3 زخمی

مانسہرہ(آئی این پی )وادی کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے جبکہ  ضلعی انتظامیہ نے ناران میں سیاحوں کے جھیل سیف الملوک جانے پر پابندی عائد کر دی  ‘ریسکیو حکام  کے مطابق نواب شاہ اور خان پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ناران کاغان کی سیر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خان پور کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ حمزہ اور 20 سالہ عرفان مغل کے نام سے ہوئی ہے۔