بس آئی ایم ایف کی قسط لیٹ ہوگی،اس تاخیر کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا، عالمی دبائو آسکتا ہے
ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں، ٹرمپ کے ساتھ عمران خان کے بہت پرانے تعلقات ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گرنیل کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے حکومت کو بانی کی رہائی کیلئے امریکا کا فون نہیں آئے گابس آئی ایم ایف کی قسط لیٹ ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف کی قسط کی تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، عالمی دبائو آسکتا ہے اسی لئے کہتا ہوں ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات عارضی نہیں بلکہ بہت پرانے ہیں، عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کا بہت پرانا فیملی تعلق ہے، ٹرمپ نے مودی کو فون کیا لیکن ابھی تک تقریب حلف برداری میں دعوت نہیں دی۔ رچرڈ گرینل نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ عمران خان بھی ٹرمپ کی طرح سیدھی بات کرتے ہیں، ٹرمپ کی بھی پسند ناپسند بڑی سیدھی سیدھی ہیں