موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ہوتے بانی کی رہائی ممکن نہیں:فواد چودھری

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا حال کینڈی شاپ پر جانے والے بچوں جیسا ہے
 پارٹی  سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے جو بھی اختلاف کرتا ہے اسے پارٹی نکال دیا جاتا ہے
 اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہا  ہے  پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا حال کینڈی شاپ پر جانے والے بچوں جیسا ہے،  تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کامیابی کی امید نہیں  نظر آرہی، ۔ایک انٹرویو میں  فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر نکالنے کی آخری سنجیدہ کوشش ان کی اہلیہ بشری بی بی نے کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل میں قید ہوئے 600 دن ہو گئے ہیں اب تک انہیں جیل سے باہر ہونا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت احمقوں کا اجتماع ہے ان میں عقل نام کی کوئی چیز نہیں۔میں نے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران کہا تھا پہلے پارٹی میں ایک عثمان بزدار تھااب آپ نے اپنی پارٹی میں کئی بزدار شامل کر لئے ہیں۔