پاکستان تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی کوشش میں پی پی اور ن لیگ کو نقصان پہنچا
ن لیگ کمزور ہوتی ہے تو پنجاب میں مذہبی شدت پسند عناصر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے کمزور ہونے کو پاکستان کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ کمزور ہوتی ہے تو پنجاب میں مذہبی شدت پسند عناصر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کہا کہ سیاستدان کے بجائے وکیل کو اس کمیشن میں شامل کیا جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ 9 فروری کو تحریک نہ چلانے کے باعث پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ غداری کی گئی۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو دبا ئومیں لانے کے لیے فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے