فارمولے کے تحت بانی کی رہائی ہو جائیگی:فواد چودھری

اب نئے الیکشن کے لئے عمران خان سے کتنا وقت لینا ہے، یہ ایک سوال ہے
 ن لیگ اور پی ٹی آئی میں چندعناصر مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعوی کیا ہے  کسی فارمولے کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہو ہی جائے گی کیونکہ ان کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔  اپنے  ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے   کہا کہ  سیاسی استحکام کے لیے نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اب نئے الیکشن کے لیے عمران خان سے کتنا وقت لینا ہے، یہ ایک سوال ہے۔ تاہم انتخابی عمل میں تمام جماعتوں کو برابری سطح پر شمولیت دینا پڑے گی۔ تمام جماعتیں نئے انتخابات میں حصہ لیں اور پھر عوام جو مرضی فیصلہ کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کے مجموعی طور پر سیاسی تنا کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور عمران خان کی سیاست میں شمولیت کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں میں ایسے انتہا پسند عناصر ہیں، جو مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔