ہم آئین کو تہہ و بالا کرنے کے بعد اب آئین تبدیل کرکے سمجھتے ہیں مسئلے کا حل نکلے گا
دنیا میں کوئی ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو:سابق وفاقی وزیر کاخطاب
لاہور(خصوصی رپورٹر‘ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا، موجودہ حکومت نے پی ائی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ لاہور میں پلڈاٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں ایک ایسی حکومت چاہئیے جو کم حکومت کرنے پر یقین کرتی ہوئی، نجکاری کے لیے مقصد میں وضاحت ہونا اور ایکا بیانیہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایک ایسا ملک بتائیں جہاں نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ ہو، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم بڑی حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا تمام کام مکمل کرلیا گیا تھا، موجودہ حکومت نے پی ائی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ائی اے کی نجکاری کے دوران 8 بڑے گروہوں کو نکال کر ایک ایسے گروہ کے ساتھ بات کی گئی جس کا ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن میں کوئی تجربہ نہی تھا۔ ہم چین نہیں ہیں، یہ 25 کڑوڑ کا ملک ہے جسے کوئی اکیلا وزیراعظم یا کوئی ادارہ نہیں چلا سکتا۔