اسٹیلشمنٹ،پی ٹی آئی لڑائی کا تاثر ختم ہوگیا تو پہلی سیاسی موت شہبازشریف کی ہوگی،سابق وفاقی وزیر کاانٹرویو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر اسٹیلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی لڑائی کا تاثر ختم ہوگیاتو پہلی سیاسی موت شہبازشریف کی ہوگی،اسی لیے حکومت چاہتی کہ مذاکرات بھی نہ ہوں اور سیاسی درجہ حرارت بھی نیچے نہ آئے، سیاسی درجہ حرارت نیچے آنے کا فائدہ حکومت کو نہیں عمران خان کو ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جتنے( ن) لیگ کے لوگ 9مئی کی ورد پڑھتے ہیں ، ا سکی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ساری جماعتوں کے ساتھ بنا کر رکھتی ہے، لیکن یہاں اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے ہیں، حکومت کو لگتا ہے کہ اگر سیاسی درجہ حرات نیچے آتا ہے ، اسٹیلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی لڑائی کا تاثر ختم ہوجاتا ہے تو پہلی سیاسی موت شہبازشریف کی ہوگی، اسی لیے چاہتے ہیں مذاکرات بھی نہ ہوں اور بات بھی آگے نہ بڑھے، اب پی ٹی آئی نے مذاکرات کی آفر کرکے حکومت کا جواز ختم کردیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔