پی ٹی آئی تسلیم کرے امریکی سپورٹ لے رہی ہے:ندیم افضل چن

پی ٹی آئی کا نعرہ ایبسولوٹلی ناٹ کی جگہ ایبسولوٹلی یس آجائے تو کوئی حرج نہیں :رہنما پی پی
 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے  پی ٹی آئی تسلیم کرے  جمہوریت کی بحالی کیلئے امریکی سپورٹ لے رہے ہیں،پی ٹی آئی کا نعرہ ایبسولوٹلی ناٹ کی جگہ ایبسولوٹلی یس آجائے تو کوئی حرج نہیں ،لوگوں کو کہا گیا  امریکہ نے ہماری حکومت گرائی ۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے   کہا کہ نوازشریف یا محترمہ بے نظیر بھٹو ڈکٹیٹرشپ کیخلاف کھڑے ہوئے، وہ ڈکٹیٹر جس کو سپورٹ بھی امریکا نے کیا تھا اور 18ملین ڈالر بھی دیئے تھے۔