9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے ایم این اے علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل اشتہاری قرار

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے ایم پی اے بھائی جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔  انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضر تھے۔