روٹی، کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے‘پیپلز پارٹی کا سفر جاری ہے عوام کی طاقت ہی ہماری قوت ہے‘پیغام
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے 58ویں برسوں کی جدوجہد پر آج نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن ہماری سیاست کی بنیاد ہے۔ پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا کہ 58 سالہ سفر ثابت کرتا ہے کہ عوامی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہے۔پیپلز پارٹی نے ہر دور میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کیلئے قربانیاں دیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی امید اور روشن مستقبل کی علامت ہیں۔پارٹی کا منشور عوامی فلاح، معاشی استحکام اور شفاف طرزِ حکمرانی ہے۔پی پی پی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو آواز دی اور ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ہم معاشی انصاف، سماجی تحفظ اور شمولیتی سیاست کے اصولوں پر قائم ہیں