پیکا ایکٹ ترمیم متنازعہ ہے کوئی آئیڈیل قانون سازی نہیں ، پیپلز پارٹی نے بل کو سپورٹ کیا
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر مزید بحث ہونی چاہیے تھی، پیکا ایکٹ ترمیم متنازعہ ہے، کوئی آئیڈیل قانون سازی نہیں ہے،فیک نیوز کو کنٹرول کرنے کی بھی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی نے پیکا بل کو سپورٹ کیا مگر اس کو جسٹیفائی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا پارٹی کے اندر بھی بات ہو گی تو پیکا بل کی مخالفت کروں گا۔جلدی میں قانون سازی کا طریقہ غلط ہے۔،تیزی سے قانون سازی کے پیچھے بدنیتی ہوتی ہے۔تمام سٹیک ہولڈر کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔پاکستان کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔