عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ‘ مزید ملے گا:ندیم افضل چن

 لاہو(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کی  گارنٹی سعودی عرب، امریکہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات دے سکتے ہیں، عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے مزید بھی ملے گا، تحریک انصاف کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا اگر پاکستان کی تاریخ دیکھی جائے تو اتنے عرصے کے بعد ریلیف ملنا شروع ہوجاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی سعودی عرب، امریکا، یو کے اور یو اے ای دے سکتے ہیں، اگر اب سیاستدان مل کر نہ بیٹھے تو ہم پاکستانی عوام کے قومی مجرم ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو میز پر بیٹھنے کے لیے اپنی انا کو قربان کرنا پڑے گا۔ سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں میں ٹکرا ئوکی صورتحال نہیں ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات حل ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کو ترقیاتی فنڈز چاہئیں،پیپلز پارٹی کو صوبائی ریفارمز میں حصہ چاہیے۔ ایک  سوال پر کہ کیا بلاول بھٹو اسی اسمبلی کے ذریعے زیراعظم بنیں گے؟  اس  پر ندیم افضل چن نے جواب دیا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، ان سے  پوچھا  گیا کہ پی ٹی آئی کو اگر ریلیف ملا تو کیا پیپلز پارٹی ان کے ساتھ حکومت بنانا چاہے گی؟ جس  پر پی پی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت بن سکتی ہے۔ ا