26 نومبر احتجاج:بشری بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پچاس پچاس ہزار  کے مچلکوں کے عوض 13 جنوری تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی

    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے عبوری ضمانتوں کی دائر درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی جہاں بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جنوری تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کی ہے