اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی